حیدرآباد۔25۔جنوری(اعتماد نیوز)ریاستی وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے آج
کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل سے تلنگانہ کے عوام کوہی اسکا نقصان ہوگا۔ انہوں
نے آج اسمبلی اجلاس میں آندھرا پردیش تنظیم جدید ۔2013 بل پر مباحث کے
دوران کہا کہ آج تک کسی بھی وزیر اعلی نے تلنگانہ کی پسماندگی نہیں
چاہی۔انہوں نے
کہا کہ 42ارکان پارلیمنٹ کی وجہ سے ہی ریاست کے مفادات محفوظ
رہ سکتے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وہ بھی شخصی طور پر تلنگانہ میں ہی پیدا
ہوئے ہیں۔ اور اسی علاقہ میں بڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکے دوست بھی
تلنگانہ میں ہی ہیں۔ انہوں نے آج اسمبلی میں کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل سے
ہر حال میں یہاں نقصان ہی ہوگا۔